اسلام آباد (پی این آئی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی منظوری سے الیکشن فروری 2024 تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری سے الیکشن میں تاخیر ہوگی،مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کی منظوری دی تو عام انتخابات 15 فروری 2024 تک جائیں گے۔
مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن ہونے کی صورت الیکشن کمیشن کو ازسرنو حلقہ بندیاں کروانا ہوں گی۔اس کام کیلئے الیکشن کمیشن کو3 ماہ کی آئینی مدت کے علاوہ مزید 3 مہینے درکار ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی تمام جماعتوں نے اسمبلیوں کی تحلیل 9 مئی کو کرنے پر اتفاق کرلیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ویڈیو لنک پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نگران حکومت کے قیام ، نئی مردم شماری اور اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں تمام حکومتی جماعتوں نے اسمبلیوں کی تحلیل 9 مئی کو کرنے پر اتفاق کیا۔ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، مردم شماری کے معاملے پر سی سی ای جو فیصلہ دے گی وہ قبول ہوگا، ایم کیوایم نے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے مزید وقت مانگا، وزیراعظم شہبازشریف نے نگران وزیراعظم کیلئے اتحادیوں کو آج رات تک حتمی تجاویز دینے کا وقت دے دیا، جو بھی نگران وزیراعظم سے متعلق تجاویز دینا چاہتا ہے وہ آج رات تک رابطہ کرسکتا ہے۔وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلا س بھی طلب کرلیا ہے۔
مزید برآں دوسری جانب پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف کیس، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر 4 اپریل کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس منیب اختر نے 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں