پرویز خٹک کے 9مئی واقعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اورسابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو حملوں کیلئے الگ گروپ بنایا گیا تھا، جس کا علم پارٹی کی سینیئر قیادت کو بھی نہیں تھا ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو سینئر رہنماؤں کے علم میں نہیں تھا، اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے 9 مئی کو گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا، اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو، اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتے تھے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ عمران خان کا کیا دھرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ معاملے میں کابینہ سے جھوٹ بول کر منظوری لی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں