کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ملزمہ سول جج کی بیگم تفتیش میں شامل نہیں ہوئی

اسلام آباد (پی این آئی) کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کرنے والی سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ شامل تفتیش نہیں ہوئی۔۔۔اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ عدالت کی جانب سے حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود تفتیش میں شامل نہ یںہوئی تاہم ملزم پارٹی کی جانب سے آج شام تک شامل تفتیش ہونے کا امکان ہے۔۔۔ اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی انکوائری کیلئے پولیس نے 6 رکنی خصوصی ٹیم بنادی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے جب کہ ٹیم میں ایس پی سوہان اور دیگر افسران بھی شامل ہیں۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close