پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری کے خوف سے خود کو پشاور ہائیکورٹ میں محصور کر لیا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود پولیس کی بھاری نفری پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہے، مجھ سمیت تحریک انصاف کے ایم این اے 2 گھنٹے سے پشاور ہائیکورٹ میں محصور ہیں جبکہ صوابی سے سابق ایم پی اے حاجی رنگیز خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سابق ایم پی اے رنگیز خان کو ضمانت کے بعد ہائیکورٹ سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا، رنگیز خان کو اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں