اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی والدہ نے دعوی کیا ہے کہ سول جج عاصم حفیظ نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ تم لوگ غریب ہو، جو مرضی کرلو، تمہیں انصاف نہیں ملنا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رضوانہ کی والدہ نے کہا کہ جج نے کہا تھا تمہیں انصاف نہیں ملے گا،
انشااللہ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام میں شریک وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ملزمہ کو تحفظ دیا جا رہا ہے، ضمانت ہو رہی ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے اسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشرافیہ کی ڈکٹیٹرشپ ہے۔رضوانہ تشدد کیس پر بات کرتے ہوئے پروگرام میں شریک ماہر قانون سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تشدد میں جج نے سہولت کاری کی ہے اور پولیس تو کیس میں سہولت کاری کرتی ہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں