اسلام آباد(پی این آئی) ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرے ہوئے کہا ہے کہ اس مہنگائی سے ہر طبقے کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا ہے۔
جمعرات کوایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے،اس موقع پر ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کی جانب سے صدر ملک سجاد انور ،جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی ، ڈاکٹر نثار احمد گھوررڑ ، ڈاکٹر بریرہ بخاری ،ڈاکٹر عاصم قریشی ،ڈاکٹر عارفہ جمیل ،شفیق انور ،ہاشم ملک اور دیگر عہدیداران نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور قیمتوں کا اضافہ پاکستان کی غریب عوام کے لیے ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے ،ہم حکومت وقت اور دیگر اداروں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ اس کا سدباب کریں ہم اس مہنگائی خاص طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،کیونکہ اس مہنگائی سے ہر طبقے کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں