پاکستان میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہیں؟ امریکا کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) امریکا نے عمران خان کو نااہل کرنے اور پاکستان میں انتخابات سے متعلق سوالات پر ردِعمل دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی ملک میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کی طرف داری نہیں کرتے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر سے سوال کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کو نااہل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، امریکا کیا کہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ ، صاف و شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔صحافی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دینے سے متعلق سوال کیا تو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت سے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ہمیشہ کہتے رہے ہیں پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے سالانہ 4 ملین ڈالرز فراہم کرتے ہیں۔قبل ازیں امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ ایک بھیانک اور سفاکانہ فعل ہے۔

جسکی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ گھمانے کا واقعہ بھیانک اور سفاکانہ ہے۔ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام پرزور دیا ہے کہ تمام عبادت گاہوں، گروپوں اور گھروں کو تحفظ فراہم کریں اور انسانی ضروریات پوری کریں۔ منی پور واقعہ کے پرامن اور جامع حل کی حمایت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں