چیئرمین پی ٹی آئی ویسی تلاشی دیں، جیسے انہوں نے چار سال اپنے مخالفین کی تلاشی لی، مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے آج اربوں روپے کے تحائف کی چوری کے دلائل پیش کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پہلے کہا تحائف نہیں بیچے، اب کہتے ہیں تحائف ملٹری سیکریٹری کے ذریعے بیچے، چیئرمین پی ٹی آئی ویسے ہی تلاشی دیں، جیسے انہوں نے چار سال اپنے مخالفین کی تلاشی لی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون برائے احتساب عطا تارڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم آج ایک بار پھر توشہ خانہ کیس کی سماعت سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے عدالت میں مان تو لیا کہ تحائف بیچ کر رقم حاصل کی، پر تحائف سے حاصل رقم اور اصل قیمت میں کوئی مطابقت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close