کوئٹہ (پی این آئی) رات گئے دھماکہ ۔۔ کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس سٹیشن خروٹ آباد کے قریب ہوا۔ایس ایچ او خروٹ آباد کے مطابق ہلاک شخص کے پاس بارودی مواد تھا اوروہ پولیس ناکے کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ہلاک شخص بارودی مواد پولیس ناکے کی جانب لارہا تھا، تاہم راستے میں ہی دھماکہ ہوگیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لےکر تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں