عمران خان کی ایک نہ چلی، توشہ خانہ کیس میں بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی جانب سے چار گواہان طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دفاع میں چار گواہوں کی لسٹ عدالت میں جمع کرا دی ۔عمران خان کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ گواہ پیش کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیں جس پر جج ہماریوں دلاور نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت بھی نہیں دیں گے۔عدالت کے ساتھ کھیلنا بند کریں۔ عدالت نے کہا تھا آج پرائیویٹ گواہوں کو پیش کریں۔گواہوں کو آج پیش کرنے ورنہ آپ کا رائٹ ختم ہو جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ عدالت ایک دن کا وقت دے دیں۔الیکشن کمیشن وکیل نے کہا کہ عدالت نے پرائیویٹ گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔جھوٹا ڈکلریشن جمع کرانے کا الزام ہے۔عدالت نے گواہوں کو ڈیڑھ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے عمران خان کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چار گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے کل حتمی دلائل طلب کر لیے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ گواہوں کو پیش نہ کرنا کیس کو تاخیر کا شکار کرنے کے مترادف ہے۔گواہوں کی فو فہرست پیش کی گئی ہے وہ کیس سے متعلق نہیں ہے۔دفاع کے شواہد کیس سے متعلق ہونے چاہئیے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہرعلی نے کہا کہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں پراسیکیوشن کی جانب سے بحث ہو رہی ہے۔ملزم نے گواہ پیش کرنا ہے جو عدالت کو بتائے کہ وہ درست کہہ رہے ہیں۔عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئی گواہوں کی لسٹ مسترد کر دی۔جج ہماریوں دلاور نے ریمارکس دئیے کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close