سیما حیدر اور شوہر سچن کو بالی ووڈ سے بڑی آفرز آنے لگیں

ممبئی ( پی این آئی) بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے پاکستان سے بھارت فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کو فلم کی پیشکش کر دی۔

 

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیما حیدر کے ساتھ ان کے شوہر سچن کو بھی بالی ووڈ فلموں کیلئے آفرز آرہی ہیں تاہم ابھی تک ان دونوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔پاکستان سے فرار ہونے والی سیما حیدر اور سچن کی محبت کی کہانی کسی فلمی کہانی سے کم تو نہیں لیکن اب سیما حیدر کا حقیقی زندگی میں بالی ووڈ کی ہیروئن بننے کا امکان ہے۔ بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی کا کہنا ہے کہ وہ سیما اور سچن کی محبت سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی مالی مدد کیلئے انہیں فلم آفر کر رہے ہیں۔سیما اور سچن کی محبت کی کہانی کافی عرصے سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب وائرل ہو رہی ہے ان کی محبت کے سکینڈل کے پیچھے حقیقت کیا ہے یہ تو تاحال معلوم نہیں ہوسکا تاہم یہ فلم ان کی محبت کی کہانی پر نہیں بلکہ راجستھان کیے ٹیلر کنہیا کے قتل پر مبنی ہے۔یاد رہے کہ سیما حیدر پب جی کے زریعے بھارت کے رہائشی سچن کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے دبئی اور پھر نیپال سے بھارت فرار ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close