حکومت نے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے متعلق خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز میں کم از کم تنخواہیں حکومت کی مقرر کردہ ہوں گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2018 میں چیئرمین تحریک انصاف کو مسلط کر کے ترقی کا راستہ روک دیا گیا۔

 

 

 

 

مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔ قومی اسمبلی میں آج تاریخی پیمرا ترمیمی بل کو پاس کیا گیا، بل کی حمایت پر تمام میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میڈیا ہاوسز کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ کے مطابق ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 3 مرتبہ کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کو سازش کر کے ہٹایا گیا۔ نوازشریف کو تاحیات نا اہل کر کے سی پیک اور پاکستان کی ترقی کو روکنا تھا، آئی ایم ایف معاہدے پر چیئرمین تحریک انصاف ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے۔ پارٹی پر جب مشکل وقت میں آیا تو طلال چوہدری اور دانیال عزیز قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، انہوں نے سخت حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آج مسلم لیگ (ن) کے قائد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں