الیکشن کمیشن نے بھی تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کیلئے مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا،پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اگست کو طلب کر لیا۔

 

 

 

الیکشن کمیشن کے مطابق عدم پیشی پر عام انتخابات میں انتخابی نشان کیلئے نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ2011 میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ مرکز سے لے کر یوسیز تک مرضی کے امیدواروں کو عہدے دئیے گئے،بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار عارف علوی،حامد خان اور رؤف حسن کا گینگ تھا۔انہوں نے کہا کہ بدنامِ زمانہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داری حامد خان اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں،حامد خان جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پارٹی الیکشن کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لیے گئے،اوورسیز پاکستانیوں کا کروڑوں روپیہ پارٹی الیکشن کے نام پر کرپشن کی نذر کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تباہی کی بنیاد 2011ء میں حامد خان اور اُن کے گینگ نے رکھی،حامد خان روزِ اوّل سے جہانگیر ترین کی مالی اور سیاسی قربانیوں کے سبب بغض رکھتے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ حامد خان عام کارکنان اور سیاسی رہنماؤں میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے جاتے تھے،ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کر کے حامد خان سیاسی قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close