نگران وزیر اعظم کیلئے 2 اہم ترین نام پر غور شروع

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیراعظم کے لیے حکومت اور اتحادی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے ، اسی سلسلے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق صدر آصف زرداری ملاقات بھی کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کے لیے سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے ناموں پر غور ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے حتمی نام کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے نامزد کردہ نام وزیر اعظم کو پیش کیے جائیں گے ، وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے مابین آج بدھ کو مشاورت کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close