باجوڑ دھماکا،پورے صوبے میں بڑی پابندی لگ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)جے یو آئی (ف)کے اجتماع میں دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوانے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق  مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی۔

امن و امان کی سنگین صورت حال، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا،عوامی اجتماعات سمیت جلسے ،جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔ یاد رہے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی تھی اور اس حملے میں 55 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں تین روز قبل خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں