پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی دو تگڑی وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد(پی این آئی) پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی دو تگڑی وکٹیں گرا دیں ۔۔۔۔ کورکمیٹی ممبر و صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اور سابق امیدوار تحصیل شاہ عالم نے تحریک انصاف چھوڑ کر پرویز خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 2 رہنما پارٹی چھوڑ کر پرویز خٹک گروپ سے جا ملے، اسرار باچا کور کمیٹی ممبروصوبائی انفارمیشن سیکرٹری اور ر یاض خان سابق امیدوار تحصیل شاہ عالم نے پرویز خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور کے افتتاح کے موقع پر شمولیت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close