توشہ خانہ کیس، عمران خان کیلئے سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) توشہ خانہ کیس، عمران خان کیلئے سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی۔۔ سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خان کیس سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور درخواست کو نمبر بھی الاٹ کردیا گیا تھا۔

اب چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خان کیس سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close