پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول، بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جاتے جاتے بھی عوام پر پٹرول اور بجلی بم گرا گئے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے ،اقتدار میں آکر پی ڈی ایم نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ حکومت معاشی دہشتگردی کی تمام حدوں کو عبور کر رہی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر عوام پر ظلم بند کریں، عوام الیکشن میں ظالموں اور نااہلوں کا احتساب کریں گے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی، قوم غربت مسلط کرنے والے نا اہل اور عوام دشمنوں کے چہرے یاد رکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close