وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر کس ملک چلے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اس دورے کے دوران عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

اس حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں۔ زائرین کو ویزہ اور قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ زائرین کی سہولت کے حوالے سے عراقی حکومت سے بات کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ زائرین کی سہولت کے ضمن میں معاہدہ بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close