اگست میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک میں اگست کے 10 دن موسم بہتر رہے گا جبکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ نہیں ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ آج ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم رہے گا۔ آئندہ 3 سے 4 دن تک بارش کا تیز اسپیل نہیں ہوگا جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز تک آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کوہستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔کراچی کے موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کا موسم بہتر ہے۔ آئندہ 10 دن تک بارش کا کوئی اسپیل نہیں ہوگا۔ اسی طرح سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close