الوداع خان صاحب ، اہم پی ٹی آئی رہنماکا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں سے نالاں سیاستدانوں کی جانب سے پارٹی سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے، اب فیصل آباد سے بھی نامور سیاسی رہنما نے عمران خان سے راہیں جدا کر لی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق صدر بار اشرف بسرا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، سابق پی ٹی آئی رہنما نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذکرت کرتے ہوئے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close