کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔یہ فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، فیصلے کی زد میں آنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جن سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرکے ریٹرننگ افسر کو جمع نہ کرائے تھے ان میں فردوس عاشق اعوان، قیوم جتوئی فیملی، شوکت بسرا، نوشیر لنگڑیال، کاشف نوید پنسوتہ ، ڈاکٹر جاوید گنجال بھی شامل ہیں۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رہنماؤں نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لیے سینئر پارٹی رہنماؤں سے سفارشیں کرائی ہیں لیکن بلاول بھٹو نے انکار کردیا ہے، یہ تمام رہنما پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں چلے گئے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں