سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چوہدری کی درخواست منظور

اسلام آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری کی حاضری سے استثنی کی درخواست مشروط بنیادوں پر منظور کرلی۔سابق وفاقی وزیر کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ فواد چوہدری نے درخواستِ استثنی کے ساتھ کوئی طبی رپورٹ نہیں لگائی۔عدالت نے 2 ستمبر کو آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو طبی رپورٹ ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close