اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل، جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ( آئی این پی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں وڈیوز اور منشیات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائرکی۔ ایف آئی اے،آئی جی اورنگراں وزیراعلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورتعلیمی درسگاہ ہے، جہاں فحش ویڈیوزکا افسوسناک اسکینڈل سامنے آیا ،فحش ویڈیوز کے اسکینڈل میں یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی افسرکو گرفتار کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ انتہائی حساس ہے،عدالت معاملے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن یاٹریبونل بنانے کاحکم دے،عدالت اس معاملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close