اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے سیاست میں ملوث خیبرپختونخوا کے نگران وزرا ،معاونین اور کو ہٹانے کی درخواست کردی۔
نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنا یا کہ کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ نگران کابینہ کا تقررسیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر کیا گیاجس کی مثال سابق نگران وزیر شاہد خٹک کا کیس ہیں، اس کے علاوہ اور بھی وزرا نے میڈیا میں اپنی پارٹی وابستگی تسلیم کی،کچھ وزرا مشیران، معاونین خصوصی سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017 کے منافی ہے، الیکشن کمیشن درخواست کرتا ہے کہ ایسے وزرا مشیران اور معاونین خصوصی کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائے، تا کہ آنے والے انتخابات کے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں