لاہور (پی این آئی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ 9 اگست مقرر ہو گئی ہے ، نگران وزیراعظم کیلئے چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہو گیاہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے چار روز قبل میٹنگ ہوئی ہے ، میٹنگ میں چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہواہے۔
مشاورت کے بعد نام قیادت کے پاس چلے جائیں گے ،جو نام ہم نے دیئے ہیں ان میں کوئی بیوروکریٹس شامل نہیں ،جو نام دیئے ہیں ان میں عام شہری ہیں جن کی اچھی ساکھ ہے ، ایک کا تعلق سیاست کے ساتھ ہے ،ایک شخصیت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہو گئی ہے ، اسحاق ڈار نے کبھی نگران وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ،نگران حکومت بننے کے90 روز کے اندر الیکشن ہوں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں