لندن (پی این آئی ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریاں تقریبا شروع کر دی گئیں ہیں اور وہ دورہ یورپ سے واپسی پر لندن میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان واپس آنے کی تاریخ اور حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
نوازشریف آئندہ 48 گھنٹوں میں لندن واپس پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستان واپسی کی تاریخ اور اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور کو منتخب کر لیا گیاہے ، آئندہ الیکشن میں ن لیگ 30 فیصد نئے چہروں کے ساتھ انتخاب کے میدان میں اترے گی ، آئندہ انتخابات سے متعلق تمام پلاننگ نوازشریف خود کر رہے ہیں، نوازشریف کی وطن واپسی پر دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں