عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی ) پنجاب پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں سمیت روپوش پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو اشتہاری قرار دلوانے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 22 پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو انسداد دہشت گردی عدالت سے اشتہاری قرار دلوانے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر عظمیٰ خان، علیمہ خان، میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دلوایا جائے گا، اس کے علاوہ حماداظہر، فرخ حبیب، زبیر نیازی، مراد سعید کو بھی اشتہاری قرار دلوایا جائے گا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور، اسد زمان چیمہ، حسان نیازی، حافظ فرحت، اعظم سواتی، عندلیب عباس، خالد گجر اور کرامت کھوکھر کو بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے لیکن گرفتار نہیں ہوئے، ملزمان کو اشتہاری قرار دلوا کر اشتہار ان کی رہائش گاہوں پر آویزاں کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں