تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیرشہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سےسابق وفاقی وزیر کے بھائی کے گھر چھاپہ مارا گیا،پولیس نے شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو حراست میں لے لیا ،چھاپہ گزشتہ رات گئے مارا گیا،پولیس شہریار آفریدی کے بھائی کو حراست میں لیکر ساتھ لے گئی،چھاپہ ویسٹریج کے علاقہ میں فرخ آفریدی کی رہائش گاہ پر مارا گیا،

فرخ آفریدی کو 15 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا، فرخ آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close