جے یو آئی کنونشن میں خود کش دھماکے کے مزید 3 زخمی جاں بحق، تعداد کتنی ہو گئی؟

باجوڑ (پی این آئی) جے یو آئی کے باجوڑ میں ہونے والے کنونشن کے دوران خودکش دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مزید تین زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 90 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 38 میتیں شناخت کے بعد ورثاء اپنے ساتھ لے گئے جب کہ 8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث ہسپتال میں رکھی ہیں۔۔۔۔

اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تسلی بخش ہے اور ایک زخمی آئی سی یو میں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close