لاہور(آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں کارکنان کو اداروں کے سامنے کھڑا کر دیا،اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے کئی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں، وقت پر انتخابات ملک کی بہتری کیلئے ضروری ہیں، اگلے چند روز میں نگران حکومتیں آجائیں گی اور 90روز میں انتخابات ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں نے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ ملک میں وفاق، صوبوں میں ایک ساتھ انتخابات ہونے چاہئیں، پاکستان میں سیاسی کلچر کو کس نے خراب کیا؟، ہماری سیاسی جماعتوں کے رہنما تمام عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں