اسلام آباد(آئی این پی)معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کمین گاہوں اور سہولت کاروں کی کھوج لگا کر ان کا قلع قمع کیا جائے۔مفتی منیب الرحمان نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف)کے جلسے پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کی یہ نئی لہر ہمارے ملک کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ واقعہ تخریب کاری اور فساد فی الارض ہے۔ یہ عناصر اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں