جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مریم نواز نے کیا کہا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا افسوسناک ہے۔اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ المناک سانحہ پر مولانا فضل الرحمان اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں