ملکی سیاست کے بڑے کھلاڑیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان

لاہور(پی این آئی) ملکی سیاست کے بڑے کھلاڑیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ۔۔ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت دیگر کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیراعلی جام کمال خان جلد ہی بلوچستان عوامی پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کریں گے۔

جام کمال مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز سے بھی ملاقات کرچکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی کے علاوہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ ، سابق وزیرداخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیرمحمد خان لہڑی ، سابق صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی ، مٹھا خان اور سابق رکن اسمبلی سردار مسعود لونی کا بھی مسلم لیگ میں شمولیت کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close