باجوڑ خودکش دھماکہ، ابتدئی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات، آئی جی خیبرپختونخوا نے تفصیلات بتا دیں

پشاور (پی این آئی) آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور کا کہنا ہے کہ باجوڑ بم دھماکہ خود کش تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کا کہناتھا کہ حملہ آور پہلے سے جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں بیٹھا ہوا تھا۔ جیسے ہی خطاب شروع ہوا تو حملہ آور نے فوری طور پر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے جیو فینسنگ شروع کردی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جارہا ہے، پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی انکوائری شروع کردی گئی اور حملہ آور کی کنونشن میں انٹری کی فوٹیج لی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے فوری علاج کی نگرانی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ آج باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں بم دھماکہ ہوا تھا ، جس میں باجوڑ کے امیر جے یو آئی سمیت 40 جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں