باجوڑ دھماکہ، مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

انہوں نے جلسے میں دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے۔اُدھر دھماکے کے فوری بعد مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کر کے واپس پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج رات ہی پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جے یو آئی کے جلسے میں دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے۔

اسلم غوری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا۔اسلم غوری نے کہاکہ تمام حالات کے بارے میں تفصیلات حاصل کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close