جےیو آئی جلسے میں کتنی شہادتیں ہوچکی ہیں اور دھماکے کے وقت پنڈال میں کون کونسے رہنما موجود تھے؟ سینئر رہنما نے تصدیق کر دی

باجوڑ (پی این آئی) باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے وقت متعدد سینیئر رہنما بھی موجود تھے۔

دھماکے کے وقت جائے حادثہ پر سابق ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید بھی پنڈال میں موجود تھے، خوش قسمتی سے دونوں رہنما محفوظ رہے ، دوسری طرف جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ انسانیت نہیں ہے، میں نےبھی کنونشن میں جاناتھامگرمصروفیات کی وجہ سےنہ جاسکا، 35کےقریب ہمارےورکرززخمی ہوچکےہیں۔خیال رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 سے زائد افراد کے جاں بحق جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close