جے یو آئی کے جلسے میں بم دھماکہ، متعدد شہادتیں ہوگئیں، انتہائی افسوسناک خبر

باجوڑ (پی این آئی) جے یو آئی کے جلسے میں بم دھماکہ۔۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ خار کے علاقے دبئی موڑ کے قریب ہوا، پولیس اور ریسکیو عملے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق فوری نہیں بتا سکتے، معلومات لے رہےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close