چین کا 6 ماہ بعد پاکستان کے لیے نئے سفیر کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا۔ جلد عہدہ سنبھالیں گے،نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر اور کہنہ مشق سفارتکار ہیں۔ پاکستان میں متعین سابق سفیر نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں مستقل چینی سفیر کا عہدہ خالی تھا۔پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئی بطور قائم مقام سفیر امور سنبھال رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ستمبر میں بیجنگ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close