دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں تباہ، سیاح پھنس گئے

اسلام آباد(پی این آئی)دیامر میں شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے سبب شاہراہ قراقرم گندلو سے تتہ پانی تک بند کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر رات سے بند ہونے سے سیاح اور مسافر پھنس گئے ہیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ متعددگاڑیاں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئی ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے انتظامیہ کو امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ قرقرام کی روڈ کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close