اگست میں 2 سُپر مون، چاند کا زمین سے فاصلہ کتنا ہو گا؟ جانئے

اسلام آباد (پی این آئی)رواں سال اگست کے مہینے میں 2 سُپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق سُپر مون کا پہلا نظارہ یکم اگست کو کیا جاسکے گا۔ اس دن چاند زمین سے صرف 357,530 کلومیٹر کی دوری پر ہوگا جس کی وجہ سے چاند معمول سے زیادہ بڑا اور واضح نظر آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں 30 اگست کو چاند زمین کے اور بھی قریب آجائے گا۔ اس روز چاند اور زمین کا فاصلہ صرف 357,344 کلومیٹر ہوگا۔ ماہرین کی طرف سے اسے ‘بلو مون’ کا نام دیا گیا ہے۔ماہرِ فلکیات کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل یہ نظارہ 2018 میں دیکھنے کو ملا تھا جب ایک ہی مہینے میں دو مکمل سپر مون آسمان کی زینت بنے تھے۔ یہ نظارہ اب دوبارہ 2037 میں دیکھا جاسکے گا۔ خیال رہے کہ رواں سال کا پہلا سُپر مون رواں ماہ جولائی میں دیکھا گیا تھا جبکہ چوتھا اور آخری سُپر مون ستمبر میں دیکھا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close