اسلام آباد کے مارگلہ ہلز پر ٹریلز دو روز کے لیے بند

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد کے مارگلہ ہلز پر ٹریلز دو روز کے لیے بند کردیا گیا۔اہم غیرملکی شخصیات کے دوروں کے باعث ٹریل 3 اور 5 بند کی گئیں۔ نوٹیفکیشن کےمطابق 31 جولائی اور یکم اگست کو دونوں ٹریلز بند رہیں گی، اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیل بھی ہوگی۔تعلیمی و نجی ادارے، کمپنوں کے دفاتر اور بینک بند رہیں گے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق  انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 31 جولائی اوریکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازاراوردکانیں بھی بند رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتیں،قانون سازادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کےمطابق کام کریں گی۔ خیال رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتوار 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے،ان کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close