نگران وزیر اعظم کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے سیاستدان کو منتخب کیا جائے گا جس کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں۔۔۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے بتایا کہ اس سلسلے میںخود انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔۔۔البتہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر اس حوالے سے 4 سے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں جب کہ نگران ویراعظم کے لیے کوئی ایک نام ایک ہفتے میں فائنل کرلیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close