آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری میں پی ٹی آئی ارکان کے خلا ف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اہم اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے عمل میں پارٹی ارکان کے کردار کا جائزہ لینے کے لیے باضابطہ تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے۔۔۔اجلاس کے دوران آرمی ایکٹ کی سینیٹ سے منظوری کے عمل میں تحریک انصاف کے سینیٹرز کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے معاملے کی تحقیقات کے لیے سینیٹر شبلی فراز کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن قائم کردیا

جو اپنی رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گا۔۔۔شبلی فراز کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے سینیٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں