شبر زیدی کی یاداشت فارغ ہو گئی یا۔۔۔۔ حماد اظہر کا سابق چیئرمین ایف بی آر کے بیان پر شدید رد عمل

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کے دور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی کے بیان پر حماد اظہر نے سخت رد عمل دیا ہے۔۔۔حماد اظہر نے کہاہے کہ شبر زیدی کی یادداشت فارغ ہو گئی ہے یا کسی کو راضی کرنے کے چکر میں ہیں۔۔۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا کہ شبر زیدی فاٹا میں اسٹیل صنعت پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنا چاہتے تھے۔۔۔حماد اظہرنے یہ بھی کہا کہ شبر زیدی نے تو ان سے خود رابطہ کیا اور کہا کہ میری حمایت کرو،

اب کہہ رہے ہیں کہ میں نے ان کی حمایت کی لیکن وزیراعظم نہیں مانے۔۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبر بھائی کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں پالیسی ایشو پر گفتگو کےلیے نہیں بلایا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ شبر زیدی کے الفاظ کے غلط چناؤ، بھلکڑ پن کو استعمال کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close