ن لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانے والے سابق ضلعی صدر ملک طارق اعوان نے ن لیگ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق ضلعی صدر ملک طارق اعوان نے چند سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کے ساتھ ملک طارق اعوان اپنے ڈیرے پر اعلان کیا ہے۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک طارق کو خوش آمدید کہتا ہوں، ملک طارق اعوان ہمارے قدیمی ساتھی ہیں، درمیان میں کچھ بدگمانیاں ہوئیں جو دور ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محبِ وطن پاکستانی 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ خود کو وابستہ نہیں رکھنا چاہتا، پی ٹی آئی جو سیاست کر رہی ہے اس کو سیاست نہیں کہتے بلکہ ریاست اور ملک دشمنی کہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close