پنجاب پولیس نے موبائل چوری سے پریشان شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب پولیس نے موبائل چوری سے پریشان شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ،ایسا سافٹ ویئر بنا لیا کہ موبائل کو ریکور کر کے مالک تک پہنچانا آسان ہو گیا ہے ، اب تک 33 ہزار سے زائد چوری شدہ فونز ریکور کر کے حقیقی مالک کو لوٹائے جاچکے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں موبائل فونز اور ٹیبز جن کا آئی ایم ای آئی نمبر موجود ہوتاہے ،ان کی چوری کی صورت میں ریکوری پولیس کی ذمہ داری ہے ، اس سلسلے میں اس بڑے صوبے میں جہاں آبادی 14 کروڑ ہے ، اس میں60 فیصدسے زائد لوگوں کے پاس یہ سمارٹ ڈیوائسز موجود ہیں ،ان کی چوری کے بعد ریکوری آسان ٹاسک نہیں ہے ، اس سلسلے میں پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر پنجاب پولیس نے ای گیجٹ ایپ بنائی ، ابھی تک 33 ہزار سے زائد چوری شدہ موبائل ڈیوائسز کو ریکور کر کے لوگوں کو واپس کر دیئے گئے ہیں،اس کی وجہ سے ان موبائل فونز کی چوری اور ڈسپوز آف کرنے کے ٹرینڈ میں بہت واضح کمی آئی ہے ، اس کی وجہ سے آپ نہ صرف اپنے موبائل کو واپس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس کی سیل اور ریپیئر کا ریکارڈ بھی ہم تک پہنچا سکتے ہیں، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ دکاندار ہمارے پاس اس ایپ کی شکل میں رجسٹرڈ ہیں ،ان کی وجہ سے ہم 63 لاکھ سے زیادہ سیل اور پرچیز کا ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں، 63 ہزار سے زیادہ ریپرڈ آئی ایم ای آئی فونز کاریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں۔

ان یونیک آئی ڈیز کو میچ کرتے ہیں اور اگر سیل اور پرچیز ہوئی ہو تو اس کی ریکوری کروا کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں، یوں نہ صرف ریکوری کروا کر دے رہے ہیں بلکہ چوری مین بھی کمی ہوئی ہے ، اس میں پی آئی ٹی بی کے شکر گزار ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ای گولڈ ، جو سونا چوری ہونے کے بعد ریکور کرنا مشکل ہے ، اس کے پراسیس کا بھی آغاز کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے چوری کے سونے کو ٹریک کرنے میں آسانی ہو گی ، پنجاب پولی اور پی آئی ٹی بی مل کر پنجاب کو محفوظ بنانے میں کوشاں ہیں، ہم ان سب کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس ای گیجٹ کو کامیاب بنایا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close