ملازمہ بچی پر وحشیانہ تشدد کا معاملہ، سول جج کی اہلیہ نے بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ملازمہ بچی پر تشدد کے معاملے پر پولیس نے سول جج کی اہلیہ سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سول جج کی اہلیہ نے اسلام آباد پولیس کو شامل تفتیش ہونےکی یقین دہانی کرادی۔

آئندہ 2 روز میں سول جج کی اہلیہ اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی جبکہ سول جج کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے۔واضح رہے تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کیڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔دوسری جانب گھریلوملازمہ رضوانہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پروفیسر فریدالظفر نے کہا ہے کہ بچی کا جگر اور گردے کا انفیکشن بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے، رضوانہ کی طبیعت دیکھنے کے بعد آکسیجن اتارنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور ممکن ہے انفیکشن کی وجہ سے جسم میں آکسیجن لیول کم ہوا ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں