اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے نگران حکومت سے متعلق ایک اور اعتراض اٹھا دیا، ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو منتخب حکومت والے اختیارات ملنے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے۔
سینیٹر فیصل کریم کنڈی نے نگران حکومت سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم اتنا اثرو رسوخ والا ہو کہ رواں الیکشن میں آرٹی ایس نہ بیٹھے، خیبرپختونخوا میں جیسے حکومت چل رہی ہے، کچھ پتہ نہیں چلتا وہ نگران حکومت ہے یا منتخب حکومت۔ سیکشن 230 میں ترامیم پر پیپلز پارٹی نے تحفظات ظاہر کئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈآر کا نام مسلم لیگ (ن) نے نہیں دیا تھا اور نہ ہم نے اس نام پر کوئی مذاکرات کئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں