تحریک انصاف نے اپنوں کیخلاف ہی محاذ کھول لیا،اہم ترین رہنماپارٹی سے فارغ

اسلام آباد (پی این آئی) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر سابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے سابق زیراعلیٰ محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا،محمود خان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ارکان ولسن وزیر، اشتیاق اُرمڑ، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close